ایرانمشرق وسطی

ایران علاقے کے ملکوں کے ساتھ مذاکرات کے لئے آمادہ ہے، حکومت کے ترجمان

حکومت ایران کے ترجمان نے کہا ہے کہ تہران، آبنائے ہرمز اور خلیج فارس کی سلامتی کے تحفظ کے لئے علاقے کے ملکوں کے ساتھ مذاکرات کے لئے آمادہ ہے۔

حکومت ایران کے ترجمان علی ربیعی نے بدھ کے روز نامہ نگاروں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران خود کو علاقے کے اقتصادی و تجارتی راستوں کی سلامتی کے تحفظ کا ذمہ دار سمجھتا ہے۔امریکہ نے ایران پر دباؤ بڑھانے کی غرض سے خلیج فارس میں اپنی فوجی موجودگی میں اضافہ کیا ہے اور وہ علاقے میں فوجی اتحاد بھی تشکیل دینے کی کوشش کر رہا ہے۔دوسری جانب حکومت ایران کے ترجمان نے سوچی اجلاس کے بارے میں کہا ہے کہ یہ اجلاس تکنیکی وجوہات کی بنا پر ملتوی کیا گیا ہے اور ایران، روس اور جمہوریہ آذربائجان کا سربراہی اجلاس تشکیل دیئے جانے پر تینوں ملکوں کا اتفاق ہے۔واضح رہے کہ سوچی اجلاس آج بدھ کے روز منعقد ہونے والا تھا۔

متعلقہ مضامین

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button