عراق، اربیل علاقے میں موساد کے ٹھکانے پر بڑا حملہ
اللہ اکبر الموت الامریکہ، الموت الاسرائیل
فارس نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق کچھ ذرائع نے منگل کو شمالی عراق کے اربیل علاقے میں صیہونی حکومت کی خفیہ ایجنسی موساد کے ٹھکانے پر راکٹ حملے کی خبر دی ہے۔
قطر بریکنگ نیوز ویب سائٹ نے عراقی ذرائع کے حوالے سے خبر دی ہے کہ ایک مسلح گروہ نے عراقی کردستان کے علاقے کے مرکز میں واقع اربیل شہر میں اس ٹھکانے کو نشانہ بنایا جس کے بارے میں کہا جاتا تھا کہ وہ موساد کا ہے۔
اس میڈیا نے عراقی ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ راکٹ حملہ، موساد کے آپریشن اور نگرانی سینٹر پر کیا گیا ہے۔
قطر بریکنگ نے اپنی رپورٹ میں بتایا کہ تل ابیب اور اربیل نے ابھی تک باضابطہ طور پر اس خبر پر کوئی رد عمل ظاہر نہیں کیا ہے۔
چینل بتاتا ہے کہ اس خبر کو عراق کے مزاحمتی گروہ کے نزدیکی افراد کے حوالے سے بتایا گیا ہے۔
اس رپورٹ میں بتایا گیا ہے یہ صیہونی وزیر خارجہ یائیر لاپید کے یو اے ای کے سفر کے دوران یہ حملہ کیا گیا۔ صیہونی وزیر خارجہ آج ابو ظہبی پہنچے ہیں اور وہ باضابطہ طور پر امارات میں اسرائیل کے سفارتخانے اور قونصل خانے کا افتتاح کریں گے۔