عراقمشرق وسطی

ایران مخالف کسی اتحاد میں شامل نہیں ہوں گے، عراق

عراق کے وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ ان کا ملک ایران مخالف کسی اتحاد میں شامل نہیں ہو گا۔

عراق کے وزیر خارجہ محمد علی الحکیم نے اپنے دورہ ماسکو میں روس کے وزیر خارجہ سرگئی لاوروف کے ساتھ ایک مشترکہ پریس کانفرنس میں کہا ہے کہ عراق کا موقف ہے کہ وہ ایران مخالف کسی بھی اتحاد کا حصہ نہیں بنے گا۔

عراق کے وزیر خارجہ نے کہا کہ دورہ ماسکو میں شام میں دہشت گردی کے خاتمے اور اس ملک کی ارضی سالمیت کے تحفظ کے بارے میں تبادلہ خیال کیا گيا۔

محمد علی الحکیم نے کہا کہ عراق، عرب لیگ میں شام کی واپسی کی حمایت کرتا ہے۔

انھوں نے یہ بھی کہا کہ عراقی فوج کے جوان، شامی حکومت کو اطلاع اور مکمل ہم آہنگی سے مشرقی شام کے علاقوں میں داخل ہوں گے۔

متعلقہ مضامین

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

بھی چیک کریں
Close
Back to top button