ایرانعربمشرق وسطی

ایران اور عمان تعلقات کے فروغ پر زور

ایران کے وزیر تجارت نے مسقط میں عمان کے وزیر ٹرانسپورٹ سے ملاقات اور باہمی تعلقات کے فروغ پر تبادلہ خیال کیا ہے۔

ایران کے وزیر تجارت رضا رحمانی اور عمان کے ٹرانسپورٹ کے وزیر احمد بن محمد الفطیسی کے درمیان ہونے والی ملاقات میں عشق آباد معاہدے اور شمال جنوب کوریڈرو کو فعال بنانے میں ایران اور عمان کے درمیان تعاون کی راہوں کا جائزہ لیا گیا۔ایران کے وزیر تجارت کا کہنا تھا کہ دونوں ممالک ایک دوسرے کی بندرگاہوں اور ریلوے نیٹ ورک سے فائدہ اٹھاتے ہوئے وسطی ایشیا کے ملکوں کے ساتھ تجارت کو فروغ دے سکتے ہیں۔عمان کے وزیر ٹرانسپورٹ نے اس موقع پر کہا کہ ایران سمیت ہمسایہ ملکوں کے ساتھ تعلقات کا فروغ مسقط کی خارجہ پالیسی کا حصہ ہے اور ہم تہران کے ساتھ تعلقات کو مزید مضبوط بنائے جانے کے خواہاں ہیں۔احمد بن محمد الفطیسی نے کہا کہ ان کا ملک مشرقی ایران کی بندرگاہ چابہار میں سرمایہ کاری کے لیے بھی تیار ہے۔ایران کے وزیر تجارت عمان کے ساتھ تعلقات کے فروغ اور صنعتی مراکز کے معائنے کے غرض سے ان دنوں مسقط کے دورے پر ہیں۔

متعلقہ مضامین

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button