ایراندنیاشاممشرق وسطی

ایران نے کیا منبج شہر میں شامی پرچم لہرائے جانے کا خیر مقدم

ایران نے منبج شہر میں شامی فوج کی تعیناتی اور اس ملک کا قومی پرچم لہرائے جانے کا خیر مقدم کیا ہے۔

اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان بہرام قاسمی نےاپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ تہران شام کی ارضی سالمیت اور اقتدار اعلی کی بھرپور حمایت کرتا ہے۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ منبج شہر میں شام کا قومی پرچم نصب کیا جانا قانونی حکومت کی رٹ قائم کرنے اور بحران کے حل کی جانب اہم قدم ہے۔

واضح رہے کہ شام کی مسلح افوج کی مرکزی کمان کے جاری کردہ بیان میں ملک کے چپے چپے کی آزادی اور حکومت کی رٹ کے قیام کا عہد دہراتے ہوئے کہا گیا ہے کہ منبج کے لوگوں کی درخواست پر شامی فوج علاقے میں داخل ہوئی ہے۔

بیان میں ملکی اقتدار اعلی کے تحفظ، دہشت گردی کے خاتمے، جارحین کی نابودی اور غاصبوں کو باہر نکالنے کے لیے عوامی جدوجہد کو سراہتے ہوئے کہا گیا ہے کہ ملک کی مسلح افواج عوام کی جان و مال کے تحفظ کی ضامن ہیں اور اپنا فریضہ بخوبی انجام دیتی رہیں گی۔

متعلقہ مضامین

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button