دشمن کو ہوائی برتری کی اجازت نہیں دیں گے: حزب اللہ
ایسنا کی رپورٹ کے مطابق تکفیری دہشت گردوں کے قبضے سے الجرود کی پہاڑیاں آزاد کرنے کی سالگرہ کے حوالے سے ایک نمائش کا اہتمام کیا گیا جس میں سام 6 اینٹی ائیر میزائل بھی رکھے گئے تھے۔
حزب اللہ لبنان کے ایک کمانڈر حاج حمزہ نے المیادین ٹی وی سے بات کرتے ہوئے کہا کہ جن میزائلوں کو نمائش کےلئے رکھا گیا ہے، وہ صیہونی حکومت کےلئے ایک پیغام ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ مزاحمتی فورسز کے پاس اس سے بھی زیادہ جدید ہتھیار موجود ہیں جن کو آج نمائش کےلئے رکھا گیا ہے۔