بحرینمشرق وسطی

بحرین میں شہریت سلب کرنے کا بازار گرم

آل خلیفہ کی ڈکٹیٹر حکومت کی جانب سے مظلوم بحرینی عوام کے خلاف ظلم و بربریت کا سلسلہ جاری ہے۔

اللؤلؤ کی رپورٹ کے مطابق بحرین کی امریکہ نواز اور ظالم آل خلیفہ حکومت نے 815 بحرینی شہریوں کی شہریت سلب کرلی ہے۔ بحرین کی پارلیمنٹ کے سابق رکن اور جمہوریت اور حقوق انسانی کے ادارے سلام کے ڈائریکٹر جواد فیروز نے کہا ہے کہ بحرینی حکومت نے 2012 سے اب تک 815 بحرینی شہریوں کی شہریت سلب کی ہے جو انسانی حقوق اور بین الاقوامی قوانین کی کھلی خلاف ورزی ہے۔

بحرین میں آل خلیفہ حکومت کی نمائشی عدالت نے ہمیشہ بحرینی انقلابیوں کو بے بنیاد الزامات کے تحت موت کی سزا، شہریت منسوخ کر دینے کی سزا یا پھر طویل المیعاد قید کی سزا سنائی ہے اور یہ سلسلہ بدستور جاری ہے۔

انسانی حقوق کی بین الاقوامی تنطیمیں سیاسی اور سماجی کارکنوں کے خلاف آل خلیفہ حکومت کے ظالمانہ اور تشدد امیز اقدامات پر بحرینی حکام کو بارہا خبردار کرچکی ہیں۔

بحرینی عوام فروری دوہزار گیارہ سے اپنے ملک میں جمہوریت اور آزادی کے قیام کے لئے پرامن جد وجہد کر رہے ہیں۔

متعلقہ مضامین

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button