genelایرانایشیاپاکستانمشرق وسطی

ایران و پاکستان کے باہمی تعاون کے فروغ پرتاکید

ایران اور پاکستان کے پارلیمانی فرینڈ شپ گروپ کے اراکین نے ایک مشترکہ اجلاس میں باہمی تعاون کی توسیع کی راہ میں حائل رکاوٹوں کو دور کرنے کے حوالے سے عملی اقدامات اٹھانے کا مطالبہ کیا ہے۔

اسلامی جمہوریہ ایران اور پاکستان کے پارلیمانی فرینڈ شپ گروپ کے سربراہوں احمد امیر آبادی فراہانی اور سید نوید قمر کی قیادت میں ایران اور پاکستان کے پارلیمانی فرینڈ شپ گروپ کے اراکین نے اسلام آباد میں ایک مشترکہ اجلاس میں مختلف شعبوں بشمول سیاسی، اقتصادی، تعلیمی اور ثقافتی شعبوں پر تبادلہ خیال کیا۔

اس موقع پر امیر آبادی فراہانی نے پاکستان کی پارلیمنٹ کی دعوت اور اس دورے کے حوالے سے ہونے والی ہم آہنگی کا شکریہ ادا کرتے ہوئے باہمی تعلقات کے فروغ میں پارلیمانی تعلقات کے کردار کوانتہائی اہم قراردیا۔

انہوں نے دونوں ملکوں کی جانب سے مختلف شعبوں بالخصوص اقتصادی اور تجارتی شعبوں میں مشترکہ صلاحیتوں سے فائدہ اٹھانے کی ضرورت پربھی زور دیا۔

ہونے والے اجلاس میں دونوں فریقین نے اقتصادی تعلقات کے فروغ سمیت، گیس پائپ لائن منصوبے کے حوالے سے ایران اور پاکستان کے درمیان طے پانے والے معاہدے پر عمل درآمد کرنے کا مطالبہ کیا۔

اس کے علاوہ دونوں فریقین نے مشترکہ سرحدوں میں امن کے فروغ اور سرحدی بازاروں کی توسیع کے امور سے متعلق بات چیت کی۔

اس موقع پر پاکستان کے پارلیمانی گروپ کے سربراہ نے دونوں ملکوں کے درمیان مشترکات پر تبصرہ کرتے ہوئے باہمی اقتصادی تعلقات کے فروغ پر زور دیا۔

متعلقہ مضامین

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button