ایرانمشرق وسطی

ایران کا دفاع ناقابل تسخیر ہے، بریگیڈ جنرل سلامی

سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے کمانڈر نے کہا ہے کہ ایران کی فوجی اور دفاعی طاقت ناقابل تسخیر ہے اور اسے کوئی شکست نہیں دے سکتا۔

اسٹریٹیجک جزیرہ فارسی کے دورے کے بعد صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے بریگیڈیئر جنرل حسین سلامی کا کہنا تھا کہ دشمن نے ایران کی مسلح افواج کی دفاعی طاقت کا محض ایک حصہ دیکھا ہے۔انہوں نے کہا کہ ایران کی دفاعی طاقت کی بنیاد بڑے دشمنوں پر غلبہ پانے کی پالیسی پر استوار ہے اور دشمن کو میدان جنگ میں ایران کی حقیقی طاقت اور توانائی بخوبی پتہ چل جائے گی۔سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے کمانڈر نے یہ بات زور دے کر کہی کہ ہماری مسلح افواج ملک کی جغرافیائی اور نظریاتی سرحدوں کے دفاع کے لیے ہمہ وقت تیار ہیں۔بریگیڈ جنرل حسین سلامی کا کہنا تھا کہ اسلامی جمہوریہ ایران اپنی دفاعی طاقت اور توانائی کو وقت کے تقاضوں کے مطابق ڈھالتا رہے گا اور اس کے لیے ہمیں کسی سے اجازت لینے کی ضرورت نہیں ہے۔

متعلقہ مضامین

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button