بحرینمشرق وسطی

بحرین میں عزاداروں اورانقلابیوں کو کچلنے کا نیا سلسلہ

بحرین میں محرم الحرام کے موقع پرعزاداروں اورانقلابیوں کو کچلنے کا نیا سلسلہ شروع ہو چکا ہے۔

بحرین میں قائم انسانی حقوق کمیشن کی رپورٹ کے مطابق بحرین پر قابض آل خلیفہ کی آمر حکومت نے محرم الحرام کی آمد پر بحرینی عزاداروں اور انقلابی شہریوں کو کچلنے کے لئے اپنی تازہ کمپین میں 26 اگست سے یکم ستمبر کے دوران صرف ایک ہی ہفتے میں 23 افراد کو گرفتار کر لیا ہے، جن میں 4 بچے بھی شامل ہیں۔

واضح رہے کہ کچھ عرصہ قبل ہی سے بحرین پر قابض آل خلیفہ کی آمر حکومت نے وسیع پیمانے پر حکومت مخالف نظریات کے حامل عام شہریوں کو دہشت گردی کی حمایت اور دہشتگردانہ اقدامات کے من گھڑت اور بے بنیاد الزامات لگا کر گرفتار کرنیکا کا سلسلہ شروع کر رکھا ہے جبکہ انہی بے بنیاد الزامات کو بہانہ بنا کر کئی سیاسی مخالفین کے عدالتی قتل کے خلاف گذشتہ ماہ بحرین سمیت پوری دنیا میں آل خلیفہ کے سفاک اقدامات پر احتجاجی مظاہرے بھی کئے گئے۔

متعلقہ مضامین

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button