ایرانمشرق وسطی

ایران کی اعلی اقتصادی کونسل میں معاشی اور مالی حمایت کا ماہانہ اور منظم طور پر ادا کرنے کا اعلان

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق ایران کی اعلی اقتصادی کونسل میں اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر حسن روحانی نے عوام کی معاشی اور مالی امداد ماہانہ اور منظم طور پر ادا کرنے کا اعلان کیا ہے۔

ایران کی اعلی اقتصادی ہمآہنگی کونسل کے اجلاس میں تینوں قوا کے سربراہان نے شرکت کی اس اجلاس ميں ملک میں اقتصادی اصلاحات اور مشکلات کے بارے میں جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں وزیر داخلہ رحمانی فضلی نے اقتصادی اصلاحات کے بارے میں رپورٹ پیش کی۔

اجلاس میں تینوں قوا کے سربراہان نے نئے اقتصادی منصوبہ کی مکمل حمایت کرتے ہوئے تمام اداروں پرزوردیا ہے کہ وہ اس منصوبہ کو نافذ کرنے اور کامیاب بنانے کے سلسلے میں اپنا کردار ادا کریں۔

اس اجلاس میں عدلیہ کے سربراہ کے معاون نے اقتصادی منصوبہ کی مکمل حمایت کرتے ہوئے کہا کہ عدلیہ اس منصوبہ پر عمل کرنے کے سلسلے میں بھر پور تعاون فراہم کرنے کے لئے آمادہ ہے۔

ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر نے بھی نئے اقتصادی منصوبے کو عملی جامہ پہنانے کے سلسلے میں تاکید کرتے ہوئے اسے عوام کے مفاد میں قراردیا۔ صدر حسن روحانی نے بھی اس اجلاس میں مالی اور معاشی امداد کو ماہانہ اور منظم طور پر فراہم کرنے کا اعلان کیا ہے۔

متعلقہ مضامین

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button