ایرانایشیاپاکستانمشرق وسطی

ایران کی جامعہ ہمدان میں 51 پاکستانی طلباء زیر تعلیم

ہمدان، 10 جون، ارنا – ایرانی مغربی صوبے ہمدان میں کی جامعہ میڈیکل سائنز میں 51 پاکستانی طلباء تعلیم حاصل کر رہے ہیں.

یہ بات صوبے ہمدان کے نائب گورنر برائے سیاسی، سیکورٹی اور معاشرتی امور “مصطفی آزاد بخت” نے گزشتہ روز صوبے ہمدان کی “ابن سینا” میڈیکل سائنز یونیورسٹی میں ایک منعقدہ تقریب میں خطاب کرتے ہوئے کہی.
انہوں نے کہا کہ ہمارے صوبے میں واقع ابن سینا میڈیکل سائنز یونیورسٹی میں 51 پاکستانی طلباء زیر تعلیم ہیں.
تفصیلات کے مطابق، اسلامی جمہوریہ ایران کی مختلف جامعات میں بڑی تعداد میں غیرملکی سمیت افغان اور پاکستانی طلباء تعلیم حاصل کر رہے ہیں.
اسلامی جمہوریہ ایران تمام غیرملکی طلباء کے لئے سب سے محفوظ ملک ہے.

متعلقہ مضامین

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button