مشرق وسطییمن

یمن میں سعودی اور اماراتی آلۂ کاروں میں شدید جھڑپیں

Yaman

اسلامی ملکوں کے ریڈیو اور ٹیلی ویژن یونین کی انفارمیشن سینٹر کی رپورٹ کے مطابق یمن کے صوبےمارب میں سعودی حمایت یافتہ یمن کی مستعفی حکومت کے فوجیوں اور متحدہ عرب امارات کی حمایت یافتہ عبوری کونسل کے مسلح گروہوں کے درمیان خونریزجھڑپیں جاری ہیں۔

اس رپورٹ کے مطابق عبوری کونسل کے مسلح گروہوں نے صوبے ابین کے الطریہ علاقے میں سعودی حمایت یافتہ یمن کی مستعفی حکومت کے فوجیوں کے ٹھکانوں پر گولہ باری کی۔

سعودی عرب کے حمایت یافتہ یمن کی مستعفی حکومت کے صدر منصور ہادی کے حامی فوجیوں اور متحدہ عرب امارات کی حمایت یافتہ عبوری کونسل کے مسلح گروہوں کے درمیان یہ جھڑپیں یمن میں اپنا اپنا اثرو رسوخ بڑھانے کے لئے ہو رہی ہیں۔

متعلقہ مضامین

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button