ایرانمشرق وسطی

ایران کے نئے ڈرون مبین کی روس میں نمائش

اسلامی جمہوریہ ایران کے ملکی ساختہ نئے ڈرون مبین کو روس میں منعقدہ عالمی خلائی نمائش میں پیش کیا گیا۔

روس میں منعقدہ بین الاقوامی خلائی نمائش “ماکس 2019” کا 16 ممالک بشمول اسلامی جمہوریہ ایران کی شرکت سے 27 اگست کو مشرقی شہر ژوکوفسکی میں انعقاد کیا گیا۔

رپورٹ کے مطابق مبین ڈرون کی لمبائی 3 میٹر ہے اور اس کا وزن بھی 670 کلوگرام کا ہے۔

ایرانی نیا ڈرون مشن کیلئے 120 کلوگرام کے ساز و سامان کو لے جاسکتا ہے۔

اس کے علاوہ مبین ڈرون 54 ہزار فٹ کے بلندی فاصلے پر پرواز کر سکتا ہے اور 90 کلومیٹر فی گھنٹے کی رفتار سے مسسل 45 منٹس تک اڑ سکتا ہے۔

ایرانی نیا ڈرون ریڈار کی نظروں سے بچنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

روسی خلائی نمائش یکم ستمبر تک جاری رہے گی۔

متعلقہ مضامین

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button