ایرانمشرق وسطی

ایران کے وزیر خارجہ کا دورہ نیویارک

ایران کے دفتر خارجہ کے ترجمان نے اعلان کیا ہے کہ ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف، اقوام متحدہ کی اقتصادی و سماجی کونسل کے اعلی عہدیداروں کے سالانہ اجلاس میں شرکت کے لئے نیویارک کے لئے روانہ ہو گئے۔

ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان سید عباس موسوی نے کہا کہ ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نیویارک کے دورے کے بعد غیر جانبدار تحریک کے اجلاس میں شرکت کے لئے وینزوئیلا بھی جائیں گے۔

وینزوئیلا میں وہ اس ملک کے اعلی حکام کے ساتھ ملاقاتیں کریں گے اور پھر نکاراگوآ اور بولیویا کے حکام کے ساتھ دو طرفہ تعلقات و امور کے بارے میں گفتگو کے لئے ان ممالک کے دورے پر روانہ ہو جائیں گے۔

متعلقہ مضامین

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button