ایرانعربمشرق وسطی

ایران کے وزیر خارجہ کی عمان کے نئے بادشاہ سے ملاقات

اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے جو عمان کے سلطان قابوس بن سعید کی مجلس ترحیم میں شرکت کیلئے عمان کے دورے پر گئے عمان کے نئے بادشاہ ھیثم بن طارق آل سعید سے ملاقات کی اور انہیں سلطان قابوس بن سعید کی وفات پر تعزیت پیش کی۔

محمد جواد ظریف نے ہونے والی ملاقات میں ھیثم بن طارق آل سعید کو بادشاہت کے عہدے پر تعیناتی کی مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ ایران،عمان کے ساتھ دیرینہ قریبی روابط کے استحکام اور فروغ کیلئے تیار ہے۔

اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل اینٹونیو گوٹریس، اسلامی جمہوریہ ایران ، پاکستان اور ہندوستان کے وزراء اعظم سمیت دنیا کے کئی ممالک نے سلطان قابوس کے انتقال پر ان کے اہلخانہ، عمان کی حکومت اور عوام سے گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔

عمان کے سلطان قابوس بن سعید ایک عرصے سے آنتوں کے کینسر میں مبتلا رہنے کے بعد اناسی سال کی عمر میں انتقال کرگئے – عمان کے شاہی دربار نے سلطان قابوس کے انتقال پر ملک میں تین روز کے عام سوگ اور تعطیل کا اعلان کیا – عمان کا پرچم بھی سلطان قابوس کے انتقال کے سوگ میں چالیس روز تک سرنگوں رہے گا –

سلطان قابوس نے اپنے والد کے بعد عمان کی سیاسی اور اقتصادی فضا کی اصلاحات کرتے ہوئے کافی حدتک اس ملک میں کھلی فضا قائم کی تھی – سلطان قابوس تیئیس جنوری انیس سو ستر کو عمان کے سلطان بنے تھے اور اس دن کو عمان میں یوم النہضہ کے طور پر منایا جاتا ہے –

سلطان قابوس بن سعید کے انتقال کے بعد عمان کے وزیرثقافت اور سلطان قابوس کے چچا زاد بھائی ھیثم بن طارق کو جو عام طور پر سلطان قابوس کے خصوصی ایلچی کے طور پر حکومتی معاملات میں سرگرم رہتے تھے اور پہلے وزارت خارجہ میں بھی بڑے عہدے پر تھے عمان کا نیا سلطان بنایا گیا ہے – عمان کی اعلی دفاعی کونسل نے ہفتے کی صبح ایک ہنگامی اجلاس تشکیل دیا جس میں ھیثم بن طارق آل سعید نے باضابطہ طور پر بادشاہت کے عہدے کا حلف اٹھایا ۔

متعلقہ مضامین

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button