ایرانایشیاپاکستانمشرق وسطی

ایران کے پارلیمانی انتخابات کا پاکستانی ذرائع ابلاغ میں انعکاس

اسلامی جمہوریہ ایران میں آج ہونے والے پارلیمانی انتخابات کا پاکستان کے ذرائع ابلاغ میں وسیع پیمانے پر انعکاس ہوا ہے۔

روزنامہ جنگ کی شہ سرخی: ایران میں پارلیمانی انتخابات کیلئے ووٹنگ جاری

ایران میں پارلیمانی انتخابات کے سلسلے میں آج ووٹنگ کا عمل جاری ہے، ملک بھر میں 55 ہزار پولنگ اسٹیشنز قائم کئے گئے ہیں۔

انتخابات کےلئےملک بھرمیں 55 ہزار پولنگ اسٹیشنز قائم کئے گئے ہیں، ایرانی سپریم لیڈرآیت اللہ العظمی خامنہ نے ایرانی عوام کو کہا ہے کہ انہیں ووٹنگ کے عمل میں حصہ لینے کی ضرورت ہے۔

دوسری جانب ایرانی صدرنے کہا ہے کہ ملک کو مضبوط اور متحد کرنے کیلئے ایرانی عوام انتخابات میں حصہ لیں۔

روزنامہ ڈان کی شہ سرخی: ایران میں پارلیمانی انتخابات کے لیے ووٹنگ کا عمل مکمل

ایران میں نئی پارلیمنٹ کے لیے ووٹنگ کا عمل مکمل ہوگیا جس کے ٹرن آؤٹ پر لوگوں کی گہری نظر ہے۔

پاکستان ٹو ڈے نے ایران میں ہونے والے انتخابات کے حوالے سے لکھاکہ پارلیمنٹ کی 290 نشستوں کیلئے 7 ہزار 150 امیدوار میدان میں ہیں، جبکہ 5 کروڑ 80لاکھ افراد ووٹ ڈالنے کے اہل ہیں۔

جبکہ ریڈیو پاکستان نے کہا ہے کہ ایران میں گیارہویں پارلیمانی انتخابات کیلئے آج ووٹنگ ہو رہی ہے اور بڑی تعداد میں ووٹر ووٹنگ کے عمل میں شریک ہیں۔

واضح رہے کہ مجلس شورای اسلامی پارلیمنٹ کے گیارہویں دور کے انتخابات اور ماہرین کی کونسل کے پانچویں دور کے پہلے وسط مدتی انتخابات کیلئے ووٹنگ آج ایران کےمقامی وقت کے مطابق صبح 8 بجے شروع ہوئی جو ابھی تک جاری ہے۔

متعلقہ مضامین

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button