صیہونی فوجیوں کا حملہ، 24 فلسطینی زخمی
یو نیوزکی رپورٹ کے مطابق صیہونی فوجیوں نے کل بروز جمعہ بیتا کے علاقے میں فلسطینیوں کے ساتھ ہونے والی جھڑپ میں ان کے خلاف جارحیت کا مظاہرہ کیا اور ربر کی گولیاں چلائیں اور آنسو گیس کے شیل داغے جس کے نتیجے میں 24 فلسطینی شدید طور پر زخمی ہو گئے۔
فلسطین کے طبی ذرائع نے اعلان کیا ہے کہ زخمی فلسطینیوں میں ایک فلسطینی کی حالت تشویشناک بنی ہوئی ہے۔
واضح رہے کہ حالیہ ہفتوں کے دوران مقبوضہ علاقوں میں غاصب صیہونی حکومت کے جارحانہ، غاصبانہ اور وحشیانہ اقدامات میں شدت آ گئی ہے جس کے باعث اب تک سیکڑوں فلسطینی زخمی اور کئی شہید ہو چکے ہیں۔
یاد رہے کہ فلسطینی عوام نے غزہ کے محاصرے، صیہونی بستیوں کی تعمیر اور صیہونیوں کے جاری جرائم کے خلاف ہر ہفتے کی طرح جمعہ کو بھی فلسطین کے مختلف علاقوں میں مظاہرے کئے۔