عربمشرق وسطی

سعودی عرب کے ملک خالد ایئر پر یمن کا ڈرون حملہ

یمنی فوج اور عوامی رضاکار فورس نے جنوبی سعودی عرب کے ملک خالد ایئربیس کو ایک بار پھر ڈرون حملے کا نشانہ بنایا ہے۔

یمن کی مسلح افواج کے ترجمان یحی السریع نے بتایا ہے کہ ڈرون کے ذریعے ملک خالد ایئر بیس کے ریڈاروں اور دوسری اہم فوجی تنصیبات کو نشانہ بنایا گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ یہ حملہ یمن میں عام شہریوں کے خلاف سعودی اتحاد کی بمباری کے جواب میں کیا گیا ہے اور آئندہ بھی ایسے حملے جاری رہیں گے۔یمنی فوج اور عوامی رضاکار فورس نے گزشتہ ہفتے پیر کے روز بھی سعودی عرب کے ملک خالد ایئر بیس کو ڈرون حملوں کا نشانہ بنایا تھا۔درایں اثنا اطلاعات ہیں کہ سعودی اتحاد کے لڑاکا طیاروں نے دارالحکومت صنعا میں وزارت اطلاعات کی عمارت، بکتر بند ڈویژن کے ہیڈکوارٹر اور دیگر علاقوں پر پے در پے بمباری کی ہے۔

متعلقہ مضامین

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button