اسلاماہل بیت

باقر العلوم (ع) کی ولادت باسعادت مبارک ہو

فرزند رسول امام حضرت امام محمد باقر علیہ السلام کی ولادت با سعادت کی مناسب سے پورے ایران میں جشن کا سماں ہے اور مذہبی و ثقافتی مقامات پر محفل میلاد کا انعقاد کیا جا رہاہے۔

مسلمانوں کے پانچویں امام فرزند رسول حضرت امام محمد باقر علیہ السلام پہلی رجب سن ستاون ہجری قمری میں مدینہ منورہ میں پیدا ہوئے اور سات ذی الحجہ مسلمانوں کے پانچویں امام فرزند رسول حضرت امام محمد باقرعلیہ السلام شہید ہوئے۔

رسول اسلام حضرت محمد مصطفی (ص) نے آپ کی پیدائش سے قبل ہی اپنے ایک خاص صحابی جناب جابر ابن عبداللہ انصاری کو آپ کی ولادت باسعادت کی خبر دیتے ہوئے آپ کو باقر کا لقب دیا تھا ۔

حضرت امام محمد باقرعلیہ السلام نے اپنے والد بزرگوار حضرت امام علی ابن الحسین زین العابدین علیہ السلام کی شہادت کے بعد انیس سال دس مہینے تک مسلمانوں کی امامت و رہبری کا فریضہ انجام دیا – آپ نے پوری عمر اسلام کی تبلیغ و ترویج میں گذاری اور عظیم شاگردوں کی تربیت کی – فرزند رسول امام محمد باقر علیہ اسلام مسلمانوں کے وہ عظیم پیشواء و رہنما ہیں جنہوں نے تشنگانِ حق و معرفت کو ہمیشہ توحید و انسانیت کا درس دیا اور علم و دانش کے وہ سر چشمے جاری کئے کہ آپ کا لقب ہی باقر العلوم یعنی ” علم کا سینہ شگاف کرنے والا ” پڑ گیا۔

حضرت امام باقر علیہ السلام کے یوم ولادت باسعادت کی مناسبت سے مشہد مقدس، قم اور دارالحکومت تہران سمیت ایران کے مختلف شہروں اور دیہی علاقوں کی مسجدوں اور امامبارگاہوں میں محفل میلاد کا سلسلہ گذشتہ رات سے شروع ہوا جو آج رات تک جاری رہے گا-

خاندان عصمت و طہارت کے ساتویں اور آسمان امامت و ولایت کے پانچویں درخشاں ستارے فرزند رسولۖ حضرت امام محمد باقر علیہ الصلوۃ و السلام کی ولادت باسعادت کے اس پرمسرت موقع پرسحر عالمی نیٹ ورک اپنے تمام ناظرین، سامعین، اہلبیت اطہار علیہم السلام کے تمام چاہنے والوں اور تمام شیدائیوں کی خدمت میں دل کی اتاہ گہرائی سے ہدیہ تبریک و تہنیت پیش کرتا ہے۔

متعلقہ مضامین

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button