ایران کی خارجہ تعلقات کی اسٹریٹیجک کونسل کے سربراہ نے امریکی صدر کی جانب سے ایرانی عوام کی توہین کئے جانے پر رد عمل ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ امریکی صدر نے جس طرح ایرانی عوام کی توہین کی اس سے بخوبی دکھائی دیتا ہے کہ وہ ایران کے حوالے سے اپنے اہداف حاصل کرنے میں ناکام ہو چکے ہیں۔
اسلامی جمہوریہ ایران کی خارجہ تعلقات کی اسٹریٹیجک کونسل کے سربراہ ڈاکٹر کمال خرازی نے ارنا سے گفتگو میں اس جانب اشارہ کرتے ہوئے کہ امریکی صدر ٹرمپ کا حالیہ بیان ان کی حیوانیت صفت اخلاق کی نشاندہی کرتا ہے کہا کہ اس قسم کے توہین آمیز بیانات نہ فقط امریکی حکام کو ان کے مقاصد تک نہیں پہنچا سکتے بلکہ ایرانی عوام کے عزم و بالجزم کا باعث بنیں گے۔