ایرانمشرق وسطی

جارحین اور غاصبوں کو اپنی شکست تسلیم کر کےجلد افغانستان سے جانا ہوگا: جوادظریف

اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ نے افغانستان کی حالیہ صورتحال پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ جارحیت پسندوں اور غاصبوں کو اپنی شکست تسلیم کرتے ہوئے جلد از جلد افغانستان سے جانا ہوگا۔

اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے کہا کہ غیر ملکی اور جارحیت پسند افغانستان کی نئی صورتحال کا غلط فائدہ اٹھا سکتے ہیں اور وہ افغانستان میں قتل و غارت گری کا ایک نیا دور شروع کرسکتے ہیں۔

ایران کے وزیر خارجہ نے تمام فریقین کو صبر و تحمل کا مظاہرہ کرنے کی دعوت دی۔

انہوں نے افغانستان میں تمام فریقوں سے مطالبہ کیا کہ وہ جنگ بندی اورقومی مفاہمت کے ایک پائیدار اور حتمی معاہدے کے حصول تک نہتے اور عام شہریوں کا خون بہانے سے باز رہیں۔

جواد ظریف نے مزید کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران، افغانستان کی سالمیت اور قومی خودمختاری کا احترام کرتے ہوئے اور افغان امن عمل میں افغان حکومت اورعوام کی قیادت پر زور دیتے ہوئے افغانستان میں پائیدار قیام امن و استحکام کے حوالے سے ایک پائیدار اور حتمی معاہدے تک پہنچنے میں تعاون کیلئے تیار ہے۔

متعلقہ مضامین

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button