مشرق وسطییمن

جارح قوتوں کو بے گناہ یمنی شہریوں کے خون کا حساب دینا ہو گا، انصاراللہ

یمن کی عوامی انقلابی تحریک انصاراللہ نے ملک کے مغربی علاقوں میں جارح سعودی اتحاد کے حالیہ وحشیانہ حملے کے ردعمل میں کہا ہے کہ جارح قوتوں اور ان کے حامیوں کو یمن کے بے گناہ شہریوں کے خون کا قصاص اور تاوان ادا کرنا ہو گا۔

یمن کی عوامی انقلابی تحریک انصاراللہ نے ملک کے مغربی صوبے حجہ میں سعودی اتحاد کے حالیہ وحشیانہ ہوائی حملے میں دسیوں عام شہریوں کے قتل عام پر اپنا ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ جارح سعودی اتحاد کے اس وحشیانہ حملے اور اس سے پہلے کے وحشیانہ حملوں کا ہر حال میں جواب دیا جائے گا-

اس بیان میں کہا گیا ہے کہ یمنی عوام اپنے ملک کے بارے میں اقوام متحدہ کے موقف اور اس کی ٹیموں کی کارکردگی سے شدید ناراض ہیں اور وہ اس عالمی ادارے کو بھی یمن میں انسانیت کے خلاف جارح قوتوں کے جرائم میں برابر کا شریک سمجھتے ہیں-

یمن کی اعلی انقلابی کمیٹی کے سربراہ محمد علی الحوثی نے بھی اپنے پیغام میں کہا ہے کہ اتوار کو حجہ میں جارح سعودی فوجی اتحاد کے وحشیانہ حملے اور بے گناہ یمنی شہریوں کے قتل عام پر اقوام متحدہ کے انسانی امور کی کوآرڈینیشن کمیٹی کا بیان تسلّی بخش نہیں ہے اور ہمارا مطالبہ ہے کہ اقوام متحدہ اس حملے کی تحقیقات کے لئے ایک تحقیقاتی کمیٹی تشکیل دے-

اس درمیان یمنی فوج اور عوامی رضاکار فورس نے یمن میں جارح سعودی اتحاد کے وحشیانہ حملوں کے جواب میں سعودی عرب کے جنوبی صوبے عسیر میں سعودی فوجی ٹھکانوں پر میزائلوں سے حملہ کیا-

یمنی فوج اور عوامی رضاکار فورس نے عسیر میں سعودی فوجی ٹھکانوں پر زلزال ایک بیلسٹک میزائلوں سے حملہ کیا۔ اس حملے میں پانچ میزائل فائر کئے گئے-

یمنی ذرائع کا کہنا ہے کہ اس حملے میں سعودی فوج کو بھاری جانی اور مالی نقصان اٹھانا پڑا-

واضح رہے کہ یمنی فوج اور عوامی رضاکار فورس تقریبا ہر روز سعودی عرب کے اندر میزائلوں سے سعودی فوجی ٹھکانوں کو نشانہ بناتی ہے اور یہ سارے حملے جارح سعودی اتحاد کی وحشیانہ جارحیت کے جواب میں انجام پا رہے ہیں

متعلقہ مضامین

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button