ایرانمشرق وسطی

ایران طاقتور ملک ہے، جواد ظریف کا امریکی اقدام پر ٹویٹ

اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ نے پولینڈ کے دارالحکومت وارسا کی میزبانی میں امریکہ کے ایران مخالف اجلاس پر کڑی تنقید کرتے ہوئے اپنے ٹویٹ میں کہا کہ ہم اس اجلاس کے شرکاء کو کہتے ہیں کہ ایران مخالف دوسری مضحکہ خیز نمائشوں کے شرکاء یا اب مرچکے ہیں یا ذلیل و تنہائی کا شکار ہیں ۔

اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ میں کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران ماضی کی طرح طاقتور ہے.

ایرانی وزیر خارجہ نے پولینڈ کے دارالحکومت میں ایران مخالف اجلاس پر کڑی تنقید کرتے ہوئے کہا کہ پولش حکومت کا یہ اقدام باعث ننگ ہے اس لئے کہ ایران نے دوسری عالمی جنگ میں پولینڈ کی حمایت کی اور پولینڈ کے عوام کو اس سے نجات دی لیکن یہ ملک اب یاران مخالف مضحکہ خیز نمائش کی میزبانی کر رہا ہے۔

واضح رہے کہ امریکی وزیر خارجہ مائیک پمپئونے کل جمعہ کے روز اعلان کیا کہ پولینڈ کے دارالحکومت کی میزبانی میں 13 اور 14 فروری کو ایران مخالف اجلاس کا انعقاد کیا جائے گا ۔

متعلقہ مضامین

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button