مشرق وسطیحسن نصراللہعربلبنان
ہمیں امریکہ اور اسرائیل کی دشمنی پر فخر ہے: حزب اللہ
ہمارے نمائندے کی رپورٹ کے مطابق سید حسن نصر اللہ نے کل استقامتی محاذ کے کمانڈر شہید عباس الیتامی کے یوم شہادت کی مناسبت سے ایک پروگرام میں کہا کہ امریکہ اور یورپی ممالک نے استقامتی محاذ کو شکست دینے کیلئے کئی ارب ڈالر خرچ کئے لیکن اس کے باوجود انھیں شکست ہوئی اور انہوں نے شام کے خلاف عالمی جنگ شروع کی اور لبنان میں دہشتگردوں کو بھیجا لیکن پھر بھی وہ اپنے عزائم میں ناکام رہے۔
حزب اللہ لبنان کے سیکریٹری جنرل سید حسن نصر اللہ نے کہا کہ امریکہ اور سعودی عرب کے سفارت خانوں نے گزشتہ برسوں کے دوران لبنان کو خانہ جنگی میں دھکیلنے کی بھر پور کوشش کی لیکن انھیں ناکامی کا منہ دیکھنا پڑا۔