ایرانمشرق وسطی

جس حد تک یورپ اپنے وعدوں پر عمل کرے ایران بھی اتنا ہی عمل کرے گا: جواد ظریف

ایران کے وزیر خارجہ نے جوہری معاہدے کے یورپی ممبران پر یہ واضح کردیا ہے کہ ایران، اس معاہدے پر اتنا ہی پابند رہے گا جتنا مغربی فریقین اس پر عمل درآمد کریں گی.

اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے اپنے ایک ٹوئٹ میں کہا کہ جب تک ایران کو معاشی مفادات دلوانے پر یورپ اپنی ذمہ داری ادا نہیں کرتا اس وقت تک ایران بھی جوہری معاہدے پر قائم رہے گا.انہوں نے مزید کہا کہ ہم جوہری معاہدے کے مکمل نفاذ کے پابند ہیں اور یہ سلسلہ جب تک جاری رہے گا جب تک یورپی یونین اور جوہری معاہدے کے تین یورپی ممالک اپنے عہد پر قائم رہیں گے.

ایران کے وزیر خارجہ نے کہا کہ آج کے بعد جس حد تک یورپ اپنے وعدوں پر عمل کرے گا اس کے مطابق ہی ایران بھی جوہری معاہدے پر عمل درآمد کرے گا اور یہ منصفانہ ہے۔

گزشتہ روز یورپی یونین کی خارجہ پالیسی کی سربراہ نے جوہری معاہدے کے تین یورپی ملکوں کے وزرائے خارجہ کے ساتھ ایک مشترکہ بیان میں ایران سے یورینیم افزودگی میں اضافے کو روکنے کے ساتھ اسے جوہری معاہدے کے تحت پرانی سطح پر لانے کا مطالبہ کیاتھا.

متعلقہ مضامین

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button