اسپوتنک کی رپورٹ کے مطابق لبنان کے دارالحکومت بیروت میں جمعے کی شب ایندھن کے ایک ذخیرے میں ہونے والے زوردار دھماکے ہوا جس میں کم از کم 4 افراد جاں بحق اور 50 سے زیادہ زخمی ہو گئے۔
لبنان کے الجدید ٹی وی چینل کے مطابق یہ دھماکہ گنجان آبادی والے طارق الجدیدہ کے علاقے میں ہوا۔
عمارت میں رہائش پذیر لوگوں کے مطابق مکان مالک ڈیزل کو عمارت میں رکھتا تھا اور دیگر ذرائع کے مطابق ڈپو میں پیٹرول کے کئی ڈرم رکھے ہوئے تھے۔
اس سے پہلے اگست کے مہینے میں بیروت بندرگاہ میں دھماکے سے پورا شہر لرز اٹھا تھا۔
شہر بیروت کے میئر مروان عبود نے کہا ہے کہ جس عمارت میں دھماکہ ہوا ہے اس کے آس پاس کی عمارتوں کو خالی کروا لیا گیا ہے۔
واقعے کی تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔