عربمشرق وسطییمن

جنوبی سعودی عرب میں بجلی گھر پر یمنی فوج کا میزائل حملہ

یمن نے جنوبی سعودی عرب میں ایک پاور ہاؤس کو اپنے میزائلی حملے کا نشانہ بنایا ہے ۔ اسی کے ساتھ سعودی حکومت اور اس کے اتحادیوں کے مختلف فوجی اہداف کے خلاف یمن کی تازہ جوابی کارروائیوں میں درجنوں جارح فوجی ہلاک ہوگئے ۔

یمن کی مسلح افواج کے ترجمان نے یحی السریع نے کہا ہے کہ سعودی جارحیت کے جواب میں یمنی فوج اور عوامی رضاکار فورس نے جنوبی سعودی عرب کے شہر جیزان کے الشفیق نامی بجلی گھر کو میزائل حملے کا نشانہ بنایا ہے۔انہوں نے کہا کہ یمنی فوج نے چار سال سے جاری وحشیانہ جارحیت کا جواب دینے کا فیصلہ کر لیا ہے اور اہم سعودی تنصیبات پر حملوں کی گہری منصوبہ بندی کرلی ہے۔

اس سے پہلے یمنی فوج نے بدھ اور جمعرات کی درمیانی شب سعودی عرب کے جنوبی صوبے نجران کے قریب سعودی اتحاد کے ایک جاسوس طیارے کو مار گرایا تھا۔

سعودی جارحیت کے آغاز سے اب تک یمنی فوج اور عوامی رضاکار فورس سعودی فوج کے متعدد ڈرون طیارے مار گرا چکی ہے۔

اس درمیان یمن کے فوجی ذرائع نے جیزان اور نجران سیکٹر پر جاری جھڑپوں کے دوران کم سے کم انتیس سعودی اور کرائے کے فوجیوں کے مارے جانے کی خبر دی ہے۔

ادھر المسیرہ ٹیلی ویژن نے بتایا ہے کہ یمنی فوج کی انجینئرنگ کور نے جنوبی سعودی عرب کے علاقے العسیر میں دو الگ الگ کارورائیوں کے دوران سعودی اتحاد میں شامل درجنوں کرائے کے فوجیوں کو ہلاک اور زخمی کردیا ہے۔

یمنی فوج نے شمالی یمن کے صوبے الجوف کے مختلف سیکٹروں پر جاری جھڑپوں کے دوران سعودی اتحاد کے فوجی ٹھکانوں پر شدید گولہ باری کی ہے۔

خب الشعف علاقے میں کی جانے والی ایک کارروائی کے دوران سعودی اتحاد کی ایک گاڑی تباہ اور اس میں سوار تمام سعودی فوجی ہلاک ہوگئے۔

قابل ذکر ہے کہ یمنی حکام اس سے پہلے بھی بارہا اعلان کرچکے ہیں کہ جارحیت اور محاصرے کے خاتمے تک سعودی عرب کی اہم تنصیبات اور فوجی ٹھکانوں کو نشانہ بنانے کی پالیسی پر عملدرآمد کا سلسلہ جاری رہے گا۔

یمنی فوج نے پچھلے چند ہفتوں کے دوران سعودی اتحاد کے خلاف جنگ میں اہم کامیابیاں حاصل کی ہیں۔

متعلقہ مضامین

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button