پاکستان میں اسلامی جمہوریہ ایران کے سفیر سید محمد علی حسینی نے کراچی میں پاکستان اسٹاک ایکسچینج پر ہونے والے دہشتگردانہ حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ دہشتگردوں نے اپنی فرضی طاقت کا مظاہرہ کرنے کے لئے بے گناہ افراد کا خون بہایا۔ واضح رہے کہ پیرکی صبح کراچی میں ایکسچینج مارکٹ پر ہونے والے اس حملے میں دس افراد ہلاک ہوئے ہیں جن میں چار دہشت گرد، اسٹاک ایکسچینج کے چار محافظ، ایک پولیس افسر اور ایک عام شہری شامل ہے۔ حملے کی ذمہ داری بی ایل اے نے قبول کی ہے۔