مشرق وسطییمن

جنگ کا نقشہ تبدیل ہو رہا ہے، ترجمان یمنی فضائیہ

یمنی فوج اور عوامی رضاکار فورس کے میزائل یونٹ نے جنوبی سعودی عرب میں فوجی اہداف کو اندرون ملک تیار کردہ زلزال میزائلوں سے نشانہ بنایا ہے۔

میڈیا رپورٹوں میں بتایا گیا ہے کہ جنوبی سعودی عرب کے شہر جیزان کے فوجی اہداف پر یمنی فوج اور عوامی رضاکار فورس کے میزائل حملے میں سعودی اتحاد کے متعدد کرائے کے فوجی ہلاک اور زخمی ہوئے ہیں۔یمنی فضائیہ کے ترجمان عبداللہ جعفری کہا ہے کہ جب تک ہمارے ملک کا محاصرہ اور جارحیت ختم نہیں ہوگی اس وقت تک ہمارے میزائل اور ڈرون نہ صرف ریاض حتی اسرائیل تک بھی پہنچ کر اہم اہداف کو نشانہ بنائیں گے۔عبداللہ جعفری نے کہا کہ سعودی عرب کے ملک خالد ایئر بیس کو بھی جو اس ملک کا سب سے بڑا اور اہم فوجی اڈہ ہےاور جہاں اسرائیلی ماہرین تعینات ہیں، حملے کا نشانہ بنایا گیا ہے اور آنے والے دنوں میں ایسے حملے مزید تیز کردیئے جائیں گے۔انہوں نے کہا کہ یمنی فوج کے تیار کردہ جدید ترین میزائل اور ڈرون طیارے نہ صرف آبنائے باب المندب بلکہ نہر سوئز تک بھی پہنچ سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یمنی فوج کے نئے حملوں سے جنگ کے ضابطے تبدیل ہو جائیں گے۔یمنی فوج اور عوامی رضاکار فورس کے ڈرون یونٹ نے گزشتہ دنوں سعودی عرب کے جیزان اور ابہا کے ہوائی اڈوں اور ملک خالد ایئر بیس کو متعدد بار اپنے حملوں کا نشانہ بنایا ہے۔دوسری جانب یمن کی عوامی تحریک انصار اللہ کی پولیٹیکل کونسل کے رکن محمد ناصر البخیتی نے کہا ہے کہ ہم اب ایک بڑی جنگ کے قریب پہنچ گئے ہیں اور یہ جنگ یمن کی سرزمین پر نہیں بلکہ دشمن کی سرزمین پر لڑی جائے گی۔محمد ناصر البخیتی نے کہا کہ یمنی عوام کو اس بات کا پورا پورا حق حاصل ہے کہ وہ دشمن کی سرزمین اور اس کے دارالحکومت کو اپنے حملوں کا نشانہ بناکر اپنے نقصانات کا ازالہ کریں۔قبل ازیں انہوں نے اپنے ایک بیان میں تمام ایئر لائینوں اور کمپنیوں کو خبر دار کرتے ہوئے کہا تھا کہ سعودی عرب کے تمام ہوائی اڈے یمنی فوج کے نشانے پر ہیں اور ان پر کسی بھی وقت حملہ کیا جاسکتا ہے۔درایں اثنا روزنامہ قدس العربی نے ناصر البخیتی کے بیان کو جنگ یمن کا توازن انصاراللہ کے حق میں تبدیل ہونے کی علامت قرار دیا ہے۔اسی دوران صوبہ شبوہ اور المہرہ کے عوام نے سعودی اور اماراتی فوجیوں کی موجودگی کے خلاف مظاہرے کیے ہیں۔مظاہرے میں شریک لوگ سعودی اور اماراتی فوج کے ہاتھوں گرفتار ہونے والوں کی رہائی اور ان پر تشدد کا سلسلہ بند کرنے نیز سعودی اور اماراتی فوجیوں کے انخلا کا مطالبہ کر رہے تھے۔سعودی اور امارتی فوجیوں نے یمن پر اپنے تسلط کا دائرہ بڑھانے کے لیے المہرہ اور شبوہ صوبوں کے بعض علاقوں پر قبضہ کر رکھا ہے جس کے خلاف یمنی یمنی قبائل کی جانب سے اکثر مظاہرے کیے جاتے رہے ہیں۔

متعلقہ مضامین

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button