ایرانمشرق وسطی

جنگ یمن میں جارح قوتوں کو بری طرح ناکامی ہوئی ہے، ایرانی اسپیکر

اسلامی جمہوریہ ایران کی پارلیمنٹ کے اسپیکر نے کہا ہے کہ یمن کے خلاف بزدلانہ جنگ میں جارح ملکوں کو بری طرح ناکامی کا سامنا ہے

اسلامی جمہوریہ ایران کی پارلیمنٹ کے اسپیکر ڈاکٹر علی لاریجانی نے پارلیمنٹ کے اجلاس میں یمن کے بارے میں ایران کے خلاف امریکی الزامات کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ حالیہ عشروں کے دوران علاقے کی زیادہ تر جنگ کی آگ کے شعلے امریکا اور سعودی عرب نے بھڑکائے ہیں اور یہ ممالک ایران کے ساتھ ایٹمی معاملات کو بہانہ بنا کر اپنی کمزوریوں کو ایران کے کھاتے میں نہیں ڈال سکتے – پارلیمنٹ کے اسپیکر ڈاکٹر علی لاریجانی نے اس بات کا ذکرکرتے ہوئے کہ علاقے سے باہر کے ممالک خلیج فارس میں فوجیوں کی تعداد میں اضافہ کرکے علاقے میں بدامنی پیدا کررہے ہیں کہا ایران مخالف اتحاد تشکیل دینے کے تعلق سے امریکا کی سازش بھی سینچری ڈیل کی ہی طرح شکست سے دوچار ہوگی – انہوں نے ایٹمی معاہدے کے بارے میں اپنے بعض وعدوں پر عمل درآمد کو روک دینے کے ایران کے فیصلے کا دفاع کرتے ہوئے کہا کہ ایران کی پارلیمنٹ ایٹمی معاہدے کے بارے میں اٹھائے گئے ایرانی حکومت کے تیسرے قدم کی بھی حمایت کرتی ہے – دوسری جانب اسلامی جمہوریہ ایران کی مسلح افواج کے سربراہ جنرل محمد باقری نے بھی منگل کو پارلیمنٹ میں اپنے خطاب میں کہا کہ فرانس اور برطانیہ جیسے یورپی ممالک نے ایران پر حملے کے لئے صدام کو ہتھیار فراہم کئے تھے اور اس کی ہرطرح کی سیاسی مدد بھی کی تھی جبکہ جرمنی نے بھی صدام کی بعثی حکومت کو کیمیائی ہتھیار فراہم کئے تھے – ایران کی مسلح افواج کے کمانڈر جنرل باقری نے کہا کہ آٹھ سالہ مسلط کردہ جنگ کے دوران ایرانی عوام نے اپنی استقامت و پامردی کے ذریعے دشمن کو ملک سے باہر نکالا – انہوں نے کہا کہ دہشت گردوں کے مقابلے میں شامی عوام کی آٹھ سالہ استقامت ، لبنان میں امن و استحکام اور جارح سعودی اتحاد کے وحشیانہ حملوں کے مقابلے میں یمنی عوام کی ثابت قدمی ایرانی عوام کے آٹھ سالہ دفاع مقدس سے لئے گئے سبق کا نتیجہ ہے – ایران کی مسلح افواج کے کمانڈر جنرل باقری نے اس بات پر زور دیتے ہوئے کہ دشمن اسلامی جمہوریہ ایران پر براہ راست حملہ کرنے سے مایوس ہوگئے ہیں اور انہیں خوف لاحق ہے کہا کہ دشمنوں نے اگر ایران پر حملہ کیا تو ان کے فوجیوں کا یا تو قلع قمع کردیا جائے گا یا پھر انہیں گرفتار کرلیا جائے گا – انہوں نے اس بات کا ذکرکرتے ہوئے کہ علاقے کے کسی بھی ملک سے ایران کی کوئی دشمنی نہیں ہے کہا کہ سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات جو ایران کے خلاف سازشیں کر رہے ہیں وہ منحرف ہوگئے ہیں انہیں چاہئے کہ وہ اسلام کی آغوش میں لوٹ آئیں اور ایران کے ساتھ تعاون کریں –

متعلقہ مضامین

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button