عراقمشرق وسطی

حشد الشعبی کے ٹھکانوں پر حملوں میں اسرائیل ملوث: عراقی وزیراعظم

عراق کے وزیراعظم نے کہا ہے کہ حشد الشعبی پر حملوں میں اسرائیل ملوث ہے۔

الجزیرہ کی رپورٹ کے مطابق عراق کے وزیر اعظم عادل عبدالمہدی نے کہا ہے کہ تحقیقات اور شواہد سے پتہ چلتا ہے کہ عوامی رضاکار فورس حشد الشعبی کے ٹھکانوں پرہونے والے ڈرون حملوں میں اسرائیل ملوث ہے۔

عادل عبدالمہدی نے کہا کہ جنگ کا شروع کرنا آسان ہے لیکن اس کا خاتمہ اور اس سے نکلنا مشکل ہوجاتا ہے۔

عراقی وزیراعظم نے کہا کہ عراق، ایران اور سعودی عرب کے مابین مذاکرات کے لئے آمادہ ہےاور مذاکرات کے لئے کسی بھی ملک کا انتخاب کیا جا سکتا ہے اور اس سلسلے میں عراق بھی حاضر ہے ۔

متعلقہ مضامین

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button