
شام کے صدر بشار اسد نے آج شام کی پارلیمنٹ (مجلس الشعب)کے افتتاحی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے سزار قانون کو شام پر زیادہ سے زیادہ دباو ڈالنے کا حربہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ امریکہ اور وہ ممالک جنہوں نے شام پر پابندیاں عائد کی ہیں وہ سب چور ہیں اس لئے کہ سمندری قزاق ماضی میں اس قسم کی پابندیاں عائد کرتے تھے۔
شام کے صدر نے اس ملک کے خلاف امریکہ کی اقتصادی پابندیوں کے اثرات کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ امریکی حکام کے دعووں کے بر خلاف امریکہ کی اقتصادی پابندیوں کا زیادہ اثر شامی عوام پر ہوا ہے۔
بشار اسد کا کہنا تھا کہ امریکہ کو علاقے میں داعش جیسے دہشتگرد گروہوں کی ضرورت ہے اور جب بھی دہشتگردوں کو شکست ہوئی امریکہ پرتشدد واقعات پر اتر آتا ہے۔
شام کے صدر نے اس ملک کے مختلف علاقوں پر غاصب صیہونی حکومت کے حملوں کی مذمت کرتے ہوئے اسے دہشتگردی کی حمایت اور داعش کیلئے راستہ ھموار کرنے سے تعبیر کیا۔