عربمشرق وسطی

خلیفہ حفتر کی فوج کی جنوبی طرابلس پر بمباری

خلیفہ حفتر کی کمان میں لیبیا کی قومی فوج کے نام سے موسوم گروہ نے بدھ کی صبح جنوبی طرابلس کے عین زارہ علاقے پر بمباری کی ہے

ارنا کی رپورٹ کے مطابق خلیفہ حفتر کے فوجیوں کے اس حملے میں لیبیا کی قومی حکومت کی وزارت داخلہ کے دو اہلکار ہلاک اور چار زخمی ہوگئے۔اتوار کی رات بھی خلیفہ حفتر کی فوج کے جنگی طیاروں نے مشرقی طرابلس میں واقع معیتیق بین الاقوامی ہوائی اڈے پر بمباری کی تھی۔لیبیا کی قومی فوج کے نام سے موسوم خلیفہ حفتر کے مسلح گروہ نے جسے برسوں سے سعودی عرب ، مصر ، امارات اور بعض مغربی ممالک کی حمایت حاصل ہے اور جو مشرقی لیبیا پر قابض ہے، حالیہ چند مہینوں سے اس ملک کے شمالی علاقوں کی جانب پیشقدمی کر رہا ہے ۔ خلیفہ حفتر نے چار اپریل سے اپنے فوجیوں کو دارالحکومت طرابلس پر حملے کا فرمان جاری کر رکھا ہے۔ خلیفہ حفتر کے اس اقدام کی عالمی برادری کی جانب سے مذمت کی گئی ہے۔

متعلقہ مضامین

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button