اسلامامام خامنہ ایامام خمینیمثالی شخصیات

رہبرانقلاب اسلامی کی امام خمینی (رح) اور شہداء کے مزار پر حاضری

رہبرانقلاب اسلامی نے آج صبح بانی انقلاب اسلامی حضرت امام خمینی (رح) اور شہداء کے مزار پر حاضری دی اور فاتحہ پڑھی۔

رہبرانقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے آج صبح اسلامی انقلاب کی 40 ویں سالگرہ کی آمد کے موقع پربانی انقلاب اسلامی حضرت امام خمینی (رح) کے مزار پر حاضری دی، فاتحہ خوانی کی اور ان کو خراج عقیدت پیش کیا.

رہبرانقلاب اسلامی نے اس کے بعد گلزار شہداء میں شہید بہشتی، شہید رجائی، شہید باہنر، شہدای 7 تیر، شہدای دفاع مقدس اور مدافعین حرم کے شہداء کے لئے فاتحہ خوانی کی اور ان کے درجات کی بلندی کے لئے دعا فرمائی۔

در ایں اثناء اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر حسن روحانی اور ان کی کابینہ کے ارکان نے بھی عشرہ فجر کی مناسبت سے آج صبح بانی انقلاب اسلامی حضرت امام خمینی (رہ) کے حرم میں حاضر ہوکر حضرت امام خمینی (رہ) کے مزار پر پھول چڑھائے، فاتحہ خوانی کی اور امام خمینی (رہ) کے اعلی اہداف کے ساتھ تجدید عہد کیا۔

صدر حسن روحانی اور کابینہ کے ارکان نے سابق صدر اور مجمع تشخیص مصلحت نظام کے سابق سربراہ مرحوم آیت اللہ ہاشمی رفسنجانی کی قبر پر بھی فاتحہ خوانی کی۔ صدر حسن روحانی اور کابینہ کے ارکان نے شہید آیت اللہ بہشتی ، شہید رجائی شہید باہنر اور دیگر شہداء کے مزار پر بھی حاضر ہوکر فاتحہ خوانی کی اور انھیں خراج تحسین پیش کیا۔

یہ بات قابل ذکر ہےکہ اسلامی انقلاب کی 40 ویں سالگرہ کے موقع پر تہران سمیت ایران کے مختلف شہروں میں جمعہ 12 بہمن مطابق یکم فروری سے باقاعدہ طور پر خصوصی تقریبات شروع ہوں گی.

ایرانی عوام، عشرہ فجر کی مناسبت سے پورے ملک میں نکالے جانے والے جلوسوں میں بھرپور شرکت کرکے بانی انقلاب اسلامی حضرت امام خمینی (رح) اور قائد انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای سے تجدید عہد کریں گے.

متعلقہ مضامین

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button