مشرق وسطییمن

ریاض میں فوجی مرکز پر یمن کے ڈرون طیاروں کا بڑا حملہ

یمنی فوج کے ڈرون طیاروں صماد تھری نے سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں ایک اہم فوجی مرکز پر بڑا حملہ کیا ہے

یمن کی فوج کے ترجمان یحیی السریع نے کہا ہے کہ پیر کو یمنی فوج کے ڈرون طیاروں نے سعودی دارالحکومت ریاض میں ایک اہم فوجی مرکز پر بڑا حملہ کیا ہے انہوں نے کہا کہ یمنی فوج کے ڈرون طیاروں کا یہ حملہ جارح سعودی اتحاد کے وحشیانہ حملوں کے جواب میں کیا گیا ہے اور سعودی حکومت کو یہ پیغام دینے کے لئے بھی یہ حملہ کیا گیا ہے کہ اب سعودی عرب کے اندر یمنی فوج کے ڈرون طیاروں کے حملے کا دائرہ وسیع تر ہوگیا ہے –

اس درمیان یمن کی عوامی انقلابی تحریک انصاراللہ کے سیاسی دفتر کے رکن محمد البخیتی نے سعودی دارالحکومت ریاض پر یمنی ڈرون طیاروں کے آج کے حملے کے بارے میں کہا کہ جب تک یمن پر جارح سعودی اتحاد کے حملے بند اور یمن کا محاصرہ ختم نہیں ہوجاتا اس وقت تک یمنی فوج کے ڈرون طیاروں اور میزائلی حملے جاری رہیں گے، ان میں شدت آتی رہے گی اور ان کا دائرہ بھی روز بروز وسیع تر ہوتا رہےگا –

یمن کی عوامی تحریک انصاراللہ کے ترجمان محمد عبدالسلام نے بھی کہا ہے کہ یمنی فوج کے ڈرون طیارے صماد تھری نے ریاض میں اہم فوجی مرکز پر حملہ کیا ہے انہوں نے کہا کہ یمنی فوج نے سعودی صوبے نجران کے علاقے السدیس میں بھی جارح سعودی اتحاد کے فوجی ٹھکانے پر بیلسٹیک میزائل سے حملہ کیا ہے جس میں متعدد جارح فوجی ہلاک اور زخمی ہوگئے –

متعلقہ مضامین

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button