ترک حکومت کے اسرائیل سے تعلقات برقرار!… عوام کی شدید مذمت!…
واضح رہے کہ تقریباً ایک ہفتہ قبل ترک حکومت نے کورونا وائرس کی سبب تین جہاز طبی امداد کا سامان اسرائل بھجوایا… اس کے سبب ترکی کی عوام نے سوشل میڈیا پے بڑے پیمانے پر حکومت کی شدید مذمت کی… عوام کا یہ کہنا تھا کہ کورونا وائرس سے بہت سے ممالک بالخصوص مسلم ممالک بھی پریشان ہیں لیکن امداد صرف اسرائیل کی ہی کیوں… اس کے علاوہ عوام نے کہا کہ یہ ہمدردی مظلوم فلسطین سے کیوں نہیں… آل سعود کے ظلم سے بيزار یمن سے کیوں نہیں… واضح رہے کے ترک حکومت کے اسرائیل سے تعلقات ایک طویل عرصہ سے برقرار ہیں کہ 2004 میں ترک صدر کہ اس وقت وہ وزیر اعظم تھے اسرائیل کا دورہ کیا تھا اور اسرائیل گہری دوستی کا ثبوت دیا تھا…