عربمشرق وسطی

خلیفہ حفتر کا طرابلس پر حملے کا حکم

لیبیا میں فوجی کمانڈر خلیفہ حفتر نے لیبیا کے دارالحکومت طرابلس پر فوجی حملے کا حکم دیدیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے رشیا ٹوڈے کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ لیبیا میں فوجی کمانڈر خلیفہ حفتر نے لیبیا کے دارالحکومت طرابلس پر فوجی حملے کا حکم دیدیا ہے۔ خلیفہ حفتر نے اپنے تحت فرمان فوج کو شہروں کی جان و مال کے تحفظ کا بھی حکم دیا ہے خلیفہ حفتر کے فوجیوں نے طرابلس سے 100 کلو میٹر دور شہر غریان پر قبضہ کرنے کے بعد اب طرابلس کا رخ کیا ہے ۔ اطلاعات کے مطابق خلیفہ حفتر اور طرابلس میں فائز السراج کی صدارت میں قائم حکومت کے درمیان شدید اختلافات پائے جاتے ہیں۔ ذرائع کے مطابق خلیفہ حفتر کو سعودی عرب کی حمایت حاصل ہے۔

متعلقہ مضامین

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button