ایرانبحرینشامعراقفلسطینلبنانمشرق وسطییمن

یمن، بحرین، لبنان، عراق اور شام سمیت بہت سے عرب ملکوں میں عالمی یوم قدس کی عظیم ریلیاں

عالمی یوم قدس پر یمن، بحرین ، لبنان، عراق اور شام سمیت بہت سے عرب ملکوں میں عوام نے عظیم الشان ریلیاں نکال کے فلسطینیوں سے یک جہتی کا اعلان کرنے کے ساتھ ہی امریکا کے سازشی منصوبے سینچری ڈیل میں خطے کی بعض عرب حکومتوں کے تعاون کی شدید مذمت کی۔

یمنی عوام نے دارالحکومت صنعا کے علاوہ اپنے ملک کے بارہ مختلف صوبوں منجملہ صعدہ، الحدیدہ اور مختلف دیگر صوبوں میں فلسطینی عوام سے اظہار یکجہتی کے لئے ریلیاں نکالیں اور نہ سینچری ڈیل نہ ٹرمپ کی سازش جیسے نعرے لگا کر سینچری ڈیل سازشی منصوبے پر اپنی شدید مخالفت کا اظہار کیا۔

یمنی عوام نے سعودی عرب کی میزبانی میں مکہ کانفرنس کی بھی مخالفت کی اور تاکید کے ساتھ اعلان کیا کہ اس جیسی کانفرنسوں کے انعقاد کا مقصد یمنی عوام پر جارحیت جاری رکھنے اور ایسے لوگوں کا مقابلہ کئے جانے کا سلسلہ جاری رکھنے کا جواز فراہم کرنا ہے جو غاصب صیہونیوں کے ہاتھوں فلسطین اور بیت المقدس کی فروخت کی مخالفت کر رہے ہیں۔

یمن کے مفتی اعظم شمس الدین شرف الدین نے بھی اس ریلی میں اس بات کا ذکر کرتے ہوئے کہ یمن و فلسطین کی قوموں کے خلاف سازشیں ماضی کی مانند کبھی کامیاب نہیں ہوں گی، کہا کہ سعودی عرب میں کانفرنسیں، یمن پر سعودی اتحاد کی جارحیت و جرائم کی پردہ پوشی کے لئے منعقد ہوئی ہیں۔

یمن کی تحریک انصاراللہ میں فلسطینی امور کے انچارج حسن الحمران نے بھی صنعا کی ریلی میں کہا کہ امریکہ اور اس کے اتحادی ممالک، مسئلہ فلسطین کو نظر انداز کرنے کی کوشش کر رہے ہیں اور وہ اختلافات پیدا کر کے اسرائیل کی جارحیت پر پردہ ڈالنے میں مصروف ہیں۔

بحرین کے عوام نے بھی جمعے کے روز اپنے ملک کے بعض علاقوں میں سینچری ڈیل کی مخالفت میں بینر اٹھاتے ہوئے واشنگٹن اور منامہ کے تعاون سے بحرین میں منعقد ہونے والے اجلاس کی مذمت کی اور اسے فلسطینی امنگوں کو خاک میں ملائے جانے کی کوشش سے تعبیر کیا۔

لبنان کے مختلف شہروں میں بھی عالمی یوم قدس پر جلوس اور ریلیاں نکالی گئیں ۔ دارالحکومت بیروت میں عالمی یوم قدس کی ریلیوں میں لاکھوں کی تعداد میں لبنانی مسلمانوں کے ساتھ عیسائیوں نے بھی شرکت کی۔

عراق کے دارالحکومت بغداد ، نجف ، کربلائے معلی اور دیگر شہروں میں عوام نے عالمی یوم قدس کے جلوسوں میں بھر پور شرکت کی اور مظلوم فلسطینی عوام سے یک جہتی کا اعلان کیا۔

شام کے دارالحکومت دمشق اور زینبہ میں بھی عالمی یوم قدس کے جلوسوں میں بڑی تعداد میں عوام نے شرکت کی۔

متعلقہ مضامین

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button