ایشیاپاکستان

سعودی عرب امریکہ کی بجائے ایران کے ساتھ بات کرے: جماعت اسلامی پاکستان

مسلمانوں کو چاہئیے کہ وہ امریکہ کی چالوں کو کامیاب نہ ہونے دیں۔

جماعت اسلامی پاکستان کے نائب امیرپروفیسرابراہیم خان نے کہا ہے کہ امریکہ افغانستان میں مشکلات میں پھنسا ہوا ہے۔ وہ ایران سے بھی الجھا ہوا ہے۔ ممکن ہے کہ امریکہ مسلمانوں کو آپس میں لڑا کر افغانستان سے نکلنے کا راستہ اختیار کرے۔ یہ مسلمانوں کی سمجھداری اور تدبر پر منحصر ہے کہ وہ امریکہ کی چالوں کو کامیاب نہ ہونے دیں، مسلمان آپس میں ایک دوسرے کی طرف ہاتھ بڑھائیں۔ ترکی نے بہت دانشمندی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ایران اور روس کیساتھ ملکر معاملات بہتر کئے، جس کی وجہ سے وہاں کے عوام کو ریلیف ملا۔ لہذا ہم سعودی عرب سے بھی درخواست کریں گے کہ وہ امریکی کیمپ میں جانے کی بجائے ایران کیساتھ بات کرے۔ پاکستان اور ترکی بھی اس حوالے سے اپنا کردار ادا کرے۔

جماعت اسلامی کے نائب امیرکا کہنا تھا کہ ایران اور سعودی عرب دو مسلمان ممالک ہیں، ان میں سے کسی کو امریکہ فائدہ نہیں پہنچائے گا۔ ایران اور سعودی عرب دونوں کا مفاد اس میں ہے کہ وہ آپس میں بیٹھ کر اس مسئلہ پر بات کریں۔ ایسا نہ ہو کہ امریکہ ایران اور سعودی عرب کے اختلافات کو ہوا دے کہ جس سے مسلمانوں کے مابین اختلافات میں اضافہ ہو۔ ہماری حکومت اور قوم کو بھی اس طرف توجہ دینے کی ضرورت ہے کہ امت مسلمہ آپس میں یکجان ہو اور پاکستان، ترکی، ایران، سعودی عرب اور عراق مل بیٹھ کر مسائل حل کریں، امریکہ ہمارے مسائل حل نہیں کرسکتا، وہ ہمیں اور بھی الجھائے گا اور ہمیں آپس میں لڑا کر اپنا الو سیدھا کرے گا۔

متعلقہ مضامین

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button