ایرانایشیادنیامشرق وسطی

امریکہ، ایران کی حکومت گرانا چاہتا تھا لیکن ناکام رہا: صدر روحانی

صدر ڈاکٹر حسن روحانی نے سوئزرلینڈ کے وزیر خارجہ ایگنازیو کیسس سے ملاقات میں کہا کہ امریکہ برسوں سے اسلامی نظام کو ختم کرنے اور ایران کے داخلی معاملات میں مداخلت کی کوشش کر رہا ہے۔ انھوں نے کہا کہ ٹرمپ نے غلط اندازوں کے ساتھ یہ سوچا تھا کہ وہ ایران پر دباؤ ڈال کر اور معاشی جنگ تھوپ کر تین ماہ کے اندر ہی اس نظام کو ختم کردیں گے۔ انھوں نے کہا کہ آج امریکہ پر یہ بات پوری طرح واضح ہو چکی ہے کہ اس نے غلطی کی ہے اور دباؤ اور پابندیوں سے وہ اپنے مقاصد حاصل نہیں کرسکا۔

انھوں نے کہا کہ ایران کے خلاف امریکی پابندیاں اور معاشی جنگ، سینئر ایرانی فوجی افسر کا کسی دوسرے ملک میں قتل، ایران کی فضائی حدود کی خلاف ورزی، دہشت گردی، اقتصادی دہشت گردی اور فضائی دہشت گردی کا کھلا نمونہ ہے جسے امریکہ نے انجام دیا ہے۔ صدر روحانی نے کہا کہ ہم توقع کرتے ہیں کہ دنیا کے تمام آزاد اور دوست ممالک امریکہ کی دہشت گردی اور غیر قانونی سرگرمیوں پر خاموش نہیں رہیں گے۔ اس ملاقات میں سوئزرلینڈ کے وزیر خارجہ ایگنازیو کیسس نے ایران اور سوئزرلینڈ کے مابین سو سالہ سفارتی کے تعلقات مکمل ہونے پر خوشی کا اظہار کیا اور کہا کہ ایران اور سوئزرلینڈ کے مابین تعلقات قدیم اور گہرے ہیں۔

متعلقہ مضامین

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button