دنیا بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 54لاکھ 7 ہزار 414 ہو چکی ہے جبکہ اس سے ہلاکتیں 3 لاکھ 44 ہزار 23 ہو گئیں۔
امریکا میں کورونا وائرس سے اب تک 98 ہزار 683 افراد موت کے منہ میں پہنچ چکے ہیں جبکہ اس سے بیمار ہونے والوں کی مجموعی تعداد 16 لاکھ 66 ہزار 828ہو چکی ہے۔
امریکا کے اسپتالوں میں 11 لاکھ 21 ہزار 231 کورونا مریض زیرِ علاج ہیں جن میں سے 17 ہزار 133 کی حالت تشویش ناک ہے جبکہ 4 لاکھ 46 ہزار 914کورونا مریض اب تک شفایاب ہو چکے ہیں۔
برطانیہ میں کورونا سے اموات کی تعداد 36 ہزار 393 ہوگئی جبکہ کورونا کے کیسز کی تعداد 2 لاکھ 54 ہزار 195 ہو گئی۔
اٹلی میں کورونا وائرس کی وباء سے مجموعی اموات 32 ہزار 616 ہو چکی ہیں، جہاں اس وائرس کے اب تک کل کیسز 2 لاکھ 28 ہزار 658 رپورٹ ہوئے ہیں۔
فرانس میں کورونا وائرس کے باعث مجموعی ہلاکتیں 28 ہزار 289 ہوگئیں جبکہ کورونا کیسز 1 لاکھ 82 ہزار 219 ہو گئے۔
اسپین میں کورونا کے اب تک 2 لاکھ 81 ہزار 904 مصدقہ متاثرین سامنے آئے ہیں جب کہ اس وباء سے اموات 28 ہزار 628 ہو چکی ہیں۔
کورونا وائرس سے روس میں کل اموات 3 ہزار 388 ہو گئیں جبکہ اس کے مریضوں کی تعداد 3 لاکھ 35 ہزار 882 ہو چکی ہے۔
برازیل میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 3 لاکھ 32 ہزار 382 تک جا پہنچی ہے جبکہ یہ وائرس 21 ہزار 116 زندگیاں نگل چکا ہے۔
جرمنی میں کورونا سے کُل اموات کی تعداد 8 ہزار 352 ہو گئی جبکہ کورونا کے کیسز 1 لاکھ 79 ہزار 713 ہو گئے۔
اسلامی جمہوریہ ایران میں کورونا وائرس میں اب تک ایک لاکھ 31 ہزار 652 افراد مبتلا ہو گئے جن میں سے اب تک ایک لاکھ 4 ہزار72افراد صحت یاب ہوئے جن میں سے 7 ہزار 359 افراد جاں بحق ہوئے۔
ترکی میں کورونا وائرس سے جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 4 ہزار 276 ہو گئی جبکہ کورونا کے کل کیسز 1 لاکھ 54 ہزار 500 ہو گئے۔
ہندوستان میں کورونا وائرس سے 3 ہزار 728 ہلاکتیں ہو چکی ہیں جبکہ اس سے متاثرہ مریضوں کی تعداد 1 لاکھ 25 ہزار 149 ہو گئی۔
پاکستان میں کورونا وائرس کے کیسز کی تعداد 54 ہزار 440 ہو چکی ہے جبکہ اس موذی وبا سے جاں بحق افراد کی کُل تعداد 1 ہزار 131 ہو گئی۔
سعودی عرب میں کورونا وائرس سے اب تک کل اموات 364 رپورٹ ہوئی ہیں جبکہ اس کے مریضوں کی تعداد 67 ہزار 719 تک جا پہنچی ہے۔
چین جہاں دنیا میں کورونا کا پہلا کیس سامنے آیا تھا وہاں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 82 ہزار 971 اور اس سے اموات 4 ہزار 634 ہوگئی ہیں۔
واضح رہے کہ دنیا بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 54لاکھ 7 ہزار 414 ہو چکی ہے جبکہ اس سے ہلاکتیں 3 لاکھ 44 ہزار 23 ہو گئیں۔
کورونا وائرس کے دنیا بھر میں 28 لاکھ 15 ہزار 429 مریض اب بھی اسپتالوں میں زیرِ علاج ہیں، جن میں سے 44 ہزار 588 کی حالت تشویش ناک ہے جبکہ 22 لاکھ 47 ہزار 962 مریض صحت یاب ہو چکے ہیں۔