ایرانشاممشرق وسطی

شام کے بحران کو سیاسی طریقے سے حل کرنے پر تاکید

اقوام متحدہ میں ایران کے سفیر نے عالمی برادری سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ شام کے بحران کے خاتمے کے لئے موجودہ سیاسی عمل اور کوششوں کی حمایت کریں۔

اقوام متحدہ میں تعینات ایران کے سفیر اسحاق آل حبیب نے شام سے متعلق سلامتی کونسل کی نشست سے خطاب کرتے ہوئے عالمی برادری سے مطالبہ کیا کہ شام کے بحران کے خاتمے کے لئے موجودہ سیاسی عمل اور کوششوں کی حمایت کرے ۔

انہوں نے کہا کہ شام میں کئی برسوں سے جنگ جاری ہے جس سے سلامتی، سماجی، معاشی اور انسانی لحاظ سے بڑے نقصانات ہوئے لہذا اب وقت آگیا ہے کہ عالمی برادری شامی بحران کے حل کے لئے سیاسی عمل کی حمایت کرے ۔

ایرانی سفیر نے دنیا کے ممالک سے مطالبہ کیا کہ شام کی تعمیر نو اور پناہ گزینوں کی واپسی کی بھی حمایت کریں.انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ صرف شام کے عوام ہی اپنے مستقبل کا فیصلہ کرنے کا حق رکھتے ہیں.اسحاق آل حبیب نے شام پر لگائی گئی پابندیوں کے خاتمے کا بھی مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ شام سے وہ غیر ملکی افواج فوری طور پر نکل جائیں جو شامی حکومت کی اجازت کے بغیر وہاں موجود ہیں ۔

متعلقہ مضامین

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button