ایرانمشرق وسطی

ایرانی صدر کی انڈونیشیا کے صدر سے ٹیلیفون پر گفتگو/ باہمی تعاون پر آمادگی کا اظہار

نامہ نگار کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر حسن روحانی نے انڈونیشیا کے صدر جوکو ویدودو سے ٹیلیفون پر گفتگو میں کورونا وائرس کا مقابلہ کرنے کے سلسلے میں انڈونیشیا کو طبی وسائل فراہم کرنے پر آمادگی کا اظہار کیا ہے۔ صدر حسن روحانی نے انڈونیشیا کے صدر کے ساتھ گفتگو میں کہا کہ ایران کورونا وائرس کی تشخيص کے کٹس، وینٹی لیٹر ، سی ٹی اسکن مشین اور این 95 ماسک انڈونیشیا کو فراہم کرنے کے لئے آمادہ ہے۔ صدر روحانی نے کہا کہ کورونا وائرس کا مقابلہ کرنے کے سلسلے میں ایران اپنے تجربات کو بھی منتقل کرنے کے لئے تیار ہے۔

دونوں ممالک کے صدور نے کورونا وائرس کا مقابلہ کرنے کے سلسلے میں عالمی سطح پر تعاون کو لازمی قراردیا۔ ایرانی صدر اور انڈونیشیا کے صدر نے دونوں ممالک کے باہمی تعلقات کو دیرینہ اور دوستانہ قراردیتے ہوئے انھیں مزید مضبوط بنانے پر تاکید کی۔

متعلقہ مضامین

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button