فلسطینمشرق وسطی

شمال مشرقی بیت المقدس میں تقریبا پچاس فلسطینی زخمی

مقبوضہ بیت المقدس کے شمال مشرقی علاقے العیسویہ کے شہریوں پر صیہونی فوجیوں کے حملے میں تقریبا پچاس فلسطینی نوجوان زخمی ہوگئے-

المیادین ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق غاصب صیہونی فوجیوں نے منگل کو العیسویہ کے العبید محلے پر دھاوا بول دیا اور صوتی بم اور ربر کی گولیاں فائر کیں –

رپورٹ کے مطابق العبید کے فلسطینیوں نے غاصب صیہونی فوجیوں کا جم کر مقابلہ کیا –

صیہونی فوجیوں نے بعض مطلوب افراد کو تلاش کرنے کے بہانے اس علاقے پر حملہ کیا تھا- درایں اثنا ڈیموکریٹک محاذ برائے آزادی فلسطین نے لبنان کے بقاع علاقے میں استقامتی محاذ کے ٹھکانوں پر صیہونی حکومت کے جنگی طیاروں کے حملے کی مذمت کی اور علاقے میں جنگ چھیڑنے کی اسرائیلی کوششوں کے بارے میں خبردار کیا-

صیہونی حکومت کے جنگی طیاروں نے شمالی غزہ پٹی میں بیت لاہیا ٹاؤن کے ام النصر دیہات کے قریب استقامتی محاذ کے ٹھکانوں کو چار میزائلوں سے نشانہ بنایا –

متعلقہ مضامین

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button