ایرانمشرق وسطی

صدر روحانی کا معاشی مشکلات پر عوام کے صبر و تحمل کا شکریہ

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر حسن روحانی نے کابینہ کے اجلاس میں ایرانی عوام کی ہوشیاری، بیداری اور معامشی مشکلات پر صبر و تحمل کرنے کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ایرانی عوام نے ایک بار پھر دشمنوں کی تمام سازشوں کو ناکام بنادیا ہے۔

صدر روحانی نے کہا کہ ممکن ہے عوام کو حکومت کے انتظامی امور اور مدریت سے گلہ اور شکوہ ہو ۔ عوام نے گلہ اور شکوے کو ایک طرف رکھ کر دشمن کی گھناؤنی سازش کو ناکام بنادیا ہے ۔ صدر حسن روحانی نے کہا کہ میں عوام کی ہوشیاری اور بیداری پر شکریہ ادا کرتا ہوں ۔

صدر روحانی نے کہا کہ ایرانی قوم آگاہ اور واقف ہیں ، حکومت کا ہدف انرجی کے شعبہ میں ملک کو اپنے پاؤں پر کھڑا رکھنا ہے اور ہمیں اپنی اندرونی پیداوار کے مطابق اپنی ضرورت کو پورا کرنا ہے تاکہ ہم کسی دوسرے ملک کے محتاج نہ رہیں۔ صدر حسن روحانی نے کہا کہ ایندھن سے حاصل ہونے والی رقم کو ضرورت مند افراد میں تقسیم کیا جائے گا۔ صدر حسن روحانی نے بلوائیوں اور شرپسندوں کے حملوں کو ناکام بنانے میں عوام کے کردار کو اہم قراردیتے ہوئے کہا کہ بیرونی طاقتوں سے وابستہ شرپسندوں نے پیٹرول کی قیمتوں کو بہانہ بنا کر ملک میں بد امنی پھیلانے کی کوشش کی جسے حکومت اور عوام نے ملکر ناکام بنادیا ہے۔

متعلقہ مضامین

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button