
قدس کی غاصب اور جابر صیہونی حکومت کے فوجیوں نے غرب اردن کے مختلف علاقوں میں کل ہونے والے مظاہروں پر حملہ کرکے 268 فلسطینیوں کو زخمی کردیا ہے۔
فارس خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق فلسطین کے ہلال احمر نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ قدس کی غاصب اور جابر صیہونی حکومت کے فوجیوں نےجنوبی نابلس کے علاقے بیتا پر حملہ کر کے 191سےزائد فلسطینیوں کو زخمی کردیا ۔ زخمیوں میں ایک 16 سالہ فلسطینی بھی ہے کہ جو پییٹھ پر جنگی گولہ لگنےسے زخمی ہوا ہے۔ اس رپورٹ کے مطابق قلقیلیه کے کفرقدوم علاقے میں 40 فلسطینی آنسو گیس کے شیل سے زخمی ہوئے جبکہ 37 فلسطینی الخلیل کے قریب واقع الفوار Fawwar کیمپ میں زخمی ہوئے ہیں۔
غاصب صیہونی فوجیوں نے منگل کو بھی غرب اردن کے شمال مشرقی علاقے میں حملہ کرکے پچاس سے زائد فلسطینیوں کو زخمی کردیا تھا۔ صیہونی فوجی اپنے توسیع پسندانہ مقاصد کے حصول کے لئے آئے دن حملے کرتے رہتے ہیں جس کے نتیجے میں اب تک سیکڑوں فلسطینی شہید اور زخمی ہوچکے ہیں۔