افریقہ

سوڈان میں سول نافرمانی کی تحریک عارضی طور پر بند

سوڈان میں عبوری فوجی کونسل کے خلاف مظاہرہ کرنے والی سیاسی جماعتوں نے ایتھوپیا کی ثالثی کے جواب میں سول نافرمانی کی تحریک عارضی طور پر روک دی ہے۔

سوڈان سے موصولہ خبروں میں کہا گیا ہے کہ سوڈان میں عبوری فوجی کونسل کے خلاف مظاہرہ کرنے والوں نے اعلان کیا ہے کہ ایتھوپیا کی ثالثی کے بعد انہوں نے سول نافرمانی کی تحریک عارضی پر روک دی ہے۔ ایتھوپیا کے وزیراعظم کے خصوصی ایلچی نے بھی خرطوم میں کہا ہے کہ سوڈان کی عبوری فوجی کونسل بھی سیاسی قیدیوں کو رہا کرنے پر رضا مند ہوگئی ہے۔ ایتھوپیا کے وزیراعظم کے خصوصی ایلچی محمود دیریر نے کہا ہے کہ سوڈان کی عبوری فوجی کونسل اور مظاہرین کے درمیان مذاکرات جلد شروع ہوجائیں گے۔ سوڈان میں مخالف سیاسی جماعتوں کے اتحاد فریڈم اینڈ چینج نے بھی اعلان کیا ہے کہ مخالف سیاسی جماعتوں نے آئندہ کے وزیراعظم کے طور پر عبداللہ حمدوک کا نام پیش کرنے پر اتفاق کرلیا ہے۔ گذشتہ تین جون کو خرطوم میں فوجی ہیڈکوارٹر کے باہر دھرنے پر بیٹھے لوگوں پر فوج کی فائرنگ کے بعد عبوری فوجی کونسل اور سیاسی مخالفین کے اتحاد کے درمیان مذاکرات معطل ہوگئے تھے۔ مظاہرین پر فوج کی فائرنگ میں ایک سو سے زائد افراد ہلاک ہوگئے تھے۔

متعلقہ مضامین

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button