ایرانعراقمشرق وسطی

عراقی عوام اغیار کو ناجائز فائدہ اٹھانے کی اجازت نہیں دیں گے : ایران

ایران کی وزارت خارجہ نے عراق کے حالیہ واقعات کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ عراقی عوام اغیار کو ناجائز فائدہ اٹھانے کی اجازت نہیں دیں گے

اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان سید عباس موسوی نے جمعرات کو ہمارے نمائندے کو انٹرویو دیتے ہوئے عراق کے بعض شہروں میں ہونے والے احتجاجی مظاہروں کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ عراقی عوام کے کچھ مطالبات ہیں جنھیں عراقی حکومت ، سیاسی پارٹیاں اور شخصیات تسلیم کر چکی ہیں۔

سید عباس موسوی نے تاکید کے ساتھ کہا کہ یقینا عراقی حکومت ، قوم اور سیاسی جماعتیں ان مسائل کو حل کر لیں گی۔

ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے ملکوں کے امور میں اسلامی جمہوریہ ایران کی عدم مداخلت کی پالیسی پر تاکید کرتے ہوئے کہا کہ ایران، دوست اور پڑوسی ملک عراق کے بارے میں بھی اسی پالیسی پر گامزن رہا ہے اور آئندہ بھی رہے گا۔

رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے بدھ کو علاقے کے بعض ملکوں کے امن و سیکورٹی کو سلب کر لینے کے لئے دشمن کی منصوبہ بندی کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا تھا کہ عراق و لبنان سے ہمدردی رکھنے والوں کو جان لینا چاہئے کہ ان کی اولین ترجیح بدامنی کا علاج ہونا چاہئے اور ان ملکوں کے عوام کو بھی سمجھنا چاہئے کہ ان کے جائز مطالبات صرف قانونی دائرے میں ہی پورے ہو سکتے ہیں۔

عراق اور لبنان کے بعض شہروں میں حالیہ دنوں ملک میں نئے ٹیکسز وضع کئے جانے اور اقتصادی بحران کے سبب مظاہرے ہوتے رہے ہیں۔

متعلقہ مضامین

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button