ایرانایشیاپاکستانمشرق وسطی

ایران اور پاکستان کے مابین نقل و حمل کے معاہدے پر دستخط

اسلامی جمہوریہ ایران اور پاکستان نے بین الاقوامی روڈ ٹرانسپورٹیشن کے شعبے میں تعاون کی ایک یادداشت پر دستخط کئے۔

ایران اور پاکستان کے ماہرین نے دو روزہ طویل مذاکرات کے بعد اس معاہدے پر دستخط کئے جو 24 نکات پر مشتمل ہے.ان مذاکرات میں ایرانی وفد کی قیادت روڈ ٹرانسپورٹیشن اتھارٹی کے شعبہ ٹرانزٹ اور بین الاقوامی نقل و حمل کے ڈائریکٹر جنرل رضا نفیسی جبکہ پاکستانی وفد کی قیادت وزارت مواصلات کے جوائنٹ سیکریٹری اصغر الطاف نے کی۔

فریقین نے اس موقع ایران اور پاکستان نے کہا کہ پائیدار معاشی تعاون کے فروغ کے لئے بین الاقوامی نقل و حمل کے شعبے میں مشترکہ تعاون کو مزید بڑھانا ہوگا۔

ایران اور پاکستان کے حکام نے مشترکہ تجارتی حجم کی سطح کوبڑھانے کے عزم کا اعادہ کیا اور اس حوالے سے نویں مشترکہ ورکنگ گروپ کے اجلاس میں کئے جانے والے فیصلوں کے نفاذ پر بھی زور دیا.پاک ایران 9ویں مشترکہ ورکنگ گروپ کا اجلاس دسمبر 2016 کو اسلام آباد میں منعقد ہوا تھا۔

متعلقہ مضامین

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button